گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) امیر اعلی عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے کہاہے کہ رحمتوں برکتوں والا ماہ صیام ہم سے جدا ہو رہاہے اس مبارک مہینے جس میں تھوڑی نیکی پر اجروثواب بے پناہ ملتا ہے اس مہینے کے جدا ہونے سے ہر مومن کا دل رورہا ہے خوش قسمت ہے وہ شخص جس کی زندگی میں یہ بابرکت مہینہ آیااور اس نے اللہ سے مغفرت طلب کی رمضان المبارک خیروبرکت مسرت وبشارت تزکیہ اور تربیت کا مہینہ ہے اس میں انسا ن ہر لحا ظ سے منظم ہوجا تاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خطبہ جمعتہ الوداع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نمازوں میں باقاعدگی مساجد کی رونقیں، عبادات کا اہتمام اسی ماہ مبارک کی برکات ہیں ۔ ماہ رمضان میں غربا مسکینوں سفید پوشوں اور مستحقین کا بھی خیال رکھنا اس مہینہ کا درس ہے اور اسی طرز عمل کے تحت ہماری سارا سال زندگی گزارنی چائیے۔