اقوام متحدہ میں فلسطین پر قرارداد کی منظوری عظیم سفارتی کامیابی ہے: اقبال گجر 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین معاملے پر پاکستان کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری عظیم سفارتی کامیابی ہے۔او آئی سی کی جانب سے قرارداد پیش کرنے کا اعزاز پاکستان کو ملنا اورقرارداد کا منظور ہونا ملکی تاریخ کاغیر معمولی اور اہم ترین واقعہ ہے جس پر وزیراعظم شہباز شریف خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں قراداد کی منظوری سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے مظالم پر نہ مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی سراپا احتجاج ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن