گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایوری کوسٹ میں پاکستان کے سفیر محمود اختر محمود نے گوجرانوالہ بزنس سینٹر میں قائم میڈان گوجرانوالہ انکلوئیر کا دورہ کیا۔اس موقع پر بزنس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوری کوسٹ افریقہ کی نویں بڑی اکانومی ہے انکی معشیت کا انحصار زراعت پر ہے ملکی معیشت6 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کر رہی ہے جو افریقہ میں سب سے زیادہ ہے ۔ پاکستان نے ایوری کوسٹ میں اپنا سفارتخانہ 2022 میں قائم کیا اور اس کا دائرہ کار افریقہ کے مزید تین ممالک لابئریا، سری لیون،اور گینی کوناکری تک پھیلا ہوا ہے ۔،سفیر محمود اختر محمود نے کہا کہ میڈان گوجرانوالہ انکلوئیر میں گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات کو دیکھنے کے بعد میں یہ بات یقین سے کہہ سکتاہوں کہ ان معیاری مصنوعات کی افریقی منڈیوں میں شدید طلب پائی جاتی ہے۔ احمد اکرام لون کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو قریب لانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گااور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی اس فورم کے زریعے افریقہ کی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل کرے گی۔ محمود اختر محمود نے چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون کو تجارتی وفد کے ہمراہ ایوری کوسٹ آنے کی دعوت دی اور اس سلسلے میں اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔