گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی پولیس و انتظامی افسران، ریسکیو 1122، طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کے ساتھ آگاہی واک ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پتنگ بازی، مہلک دھاتی ڈور کے استعمال سے ہونے والے حادثات کا سخت نوٹس لیا تھا اور اس کی مستقل بنیادوں پر روک تھام کیلئے اقدامات کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسی سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے جمعہ کے روز آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دفتر سے سیالکوٹ روڈ تک نکالی۔ آگاہی واک ریلی میں ضلعی انتظامیہ، پولیس افسرا ن ایس ایس پی رضوان طارق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ ضلع کونسل، ریسکیو 1122، سکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، سول ڈیفنس، ہلال احمر کے افسران و ملازمین بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے خونی کھیل سے متعلق شہریوں کو آگاہی دی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے شہریوں میں سیفٹی وائرز بھی تقسیم کیں۔
گوجرانوالہ:پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک
Apr 06, 2024