بھوئے آصل ( نامہ نگار) عید سے قبل ہی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو آگ لگ گی 630 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا جو صفائی کے بعد کسٹمر کو725 روپے کلو میں پڑ رہا ہے دوسری طرف بڑے جانور کا گوشت سرکاری ریٹ 700 کی بجائے 850 روپے میں مل رہا ہے 700 روپے میں ایسا گوشت دیا جاتا ہے جو کھانے کے قابل نہیں ہوتا۔ جبکہ چھوٹے جانور کا گوشت 1800 روپے کلو تک دستیاب ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔