شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء معروف کرکٹر عامر شریف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے 6ججوں کے خط پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا ازخود نوٹس خوش آئند ہے مگر اس خط پر فل کورٹ تشکیل دے کر اس کی سماعت ٹی ویزپر براہ راست ہونی چاہئے جب تک عدل بحال نہیں ہوگا پاکستان ترقی خوشحالی کی طرف نہیں بڑھ سکتا انہوں نے کہاکہ عمران خان تمام مقدمات سے سرخرو ہو کر عوا م میں آئیں گے۔