شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و چیئرمن یونین کونسل خانپور ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنائیں گی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ایک قابل، عوام دوست اور محنتی و محب وطن لیڈر ہیں جو پارٹی قائد میاں نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کیلئے پنجاب میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہیں حکومت بیروزگاری کے خاتمہ اور نوکریوں کے وعدہ کو بھی پورا کرے گی،مہنگائی کا خاتمہ، روزگار کے مواقع پیدا کر نا، زر اعت، تعلیم، صحت سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحا ت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں جلد خوشحالی اور بہتری کا دو ر آئے گا وزیراعظم میاں شہبازشریف قا بل،تجربہ کار اور باصلاحیت سیاستدان ہیں ۔