غلط فیصلوں سے جمہوریت کو بے پناہ نقصان پہنچا: جاوید لطیف 

Apr 06, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو غلط سزائیں دینے والے ججوں اور سابقہ عدلیہ کے خلاف بھی از خود نوٹس لیا جانا چاہیے اس عدلیہ کے فیصلوں سے ملک کی معیشت تباہ ہونے کیساتھ ساتھ جمہوریت کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے عوامی رائے کو چند جج ختم نہیں کر سکتے چند اشاروں پر بعض سابق عدلیہ کے ججز نے ایک شخص کو صادق امین قرار دیا جبکہ دوسرے کو سسلین مافیا قرار دے کر غلط سزائیں دی گئی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنماء ظفر اللہ واہلہ کی اقامت گاہ پر افطار ڈنر سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر میاں بابر عبداللہ،میاں رفاقت علی،میاں منور اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں