33مقدمات نمٹائے 18نئے موصول ، 27افراد کا سراغ لگایا لاپتہ افراد کمشن 

Apr 06, 2024

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن نے مارچ 2024  میں 33 مقدمات نمٹائے، مارچ میں 27 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا، 18 افراد گھروں کو واپس پہنچے، چھ مقدمات جبری گمشدگی کے نہ ہونے پر نمٹائے گئے، سراغ لگائے گئے آٹھ افراد مختلف جیلوں جبکہ ایک حراستی مرکز میں ہے، مارچ میں جبری گمشدگی کے 18 نئے مقدمات موصول ہوئے، لاپتہ افراد کے 2302  مقدمات زیر التوا ہیں،لاپتہ افراد کمیشن کو یکم اپریل تک مجموعی طور پر 10185 مقدمات موصول ہوئے، لاپتہ افراد کمیشن یکم اپریل تک 7868 مقدمات نمٹا چکا ہے۔

مزیدخبریں