کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی اور اسلام آبادہائی کورٹ کے 6 ججز سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسٹیشن ہاؤس افسر تھانہ سول لائن کی مدعیت میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ اور نورخان خان خلجی سمیت دیگر صوبائی قیادت کو نامزدکیا گیا۔مقدمے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بغیراین او سی کے ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا، ریلی میں قومی اداروں اور حکومت کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانیکی کوشش کی گئی۔اس میں بتایا گیا کہ ریلی کے باعث شارع اقبال اور عدالت روڈ پر ٹریفک بند ہونے سے عوام کو مشکلات ہوئیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور اسلام آبادکورٹ کے 6 ججز سے اظہار یکجہتی تحریک انصاف نے ریلی نکالی تھی۔
کوئٹہ،ہائیکورٹ ججز سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
Apr 06, 2024