فور پاز نے ریسکیو کئے آٹھ ریچھوں کی طبی دیکھ بھال شروع کر دی

Apr 06, 2024

اسلام آباد (خبرنگار)پاکستان میں جنگلی حیات کے تحفظ اور جانوروں کی فلاح و بہبود کی ایک بین الاقوامی تنظیم فور پاز نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (IWMB) کے ساتھ مل کر پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات کے ذریعے بچائے گئے آٹھ ریچھوں کا طبی دیکھ بھال شروع کر دیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ریچھوں کو بحفاظت ریسکیو کیا اور ان کے تحفظ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ان کو اسلام آباد وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔ ائی ڈبلیو ایم بی نے فور پاز کے ماہر جانوروں کے ڈاکٹروں کو تعاون کی درخواست کی اور اس سلسلے انیلہ نامی ریچھ کا جامع طبی معائنہ کیا گیا، جس کے دوران ٹیم نے ناک کا پن ہٹایا اور شکاریوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے ٹوٹے ہوئے دانتوں کا علاج کیا۔ مزید برآں، دیگر زخموں کی نشاندہی کی گئی اور ان کا کامیابی سے علاج کیا گیا

مزیدخبریں