اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ''پاکستان میں ڈیجیٹل مارکیٹس اور ڈیجیٹل سروسز کی کمپٹیشن پر مبنی جائزہ رپورٹ'' کا آغاز کیا ہے۔ اس سٹڈی کا مقصد کمپٹیشن، اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع پر ڈیجیٹل مارکیٹوں اور خدمات کے اثرات کو سمجھنا ہے۔ یہ حکومت کو عالمی ریگولیٹری ہم آہنگی کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے پالیسی سفارشات پیش کرے گا۔اس تحقیقی مطالعے کے اختتام پر، سی سی پی کا مقصد ڈیجیٹل مارکیٹوں پر ایک مسودہ بل تجویز کرنا ہے۔ دوسرے ممالک جیسے کہ روس، برطانیہ، امریکہ اور ہندوستان اپنی مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پہلے ہی ایسا کر چکے ہیں۔پاکستان کو ڈیجیٹل مارکیٹوں کی طرف کمپٹیشن کو فروغ دینے کے لیے فعال پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے بڑے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سروس فراہم کنندگان کے کپٹیشن مخالف رویے کو روکنے کے لیے واضح قوانین قائم کرنے اور ان کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ڈیجیٹلائزیشن نے نہ صرف نئی مارکیٹ تخلیق کی ہیں بلکہ موجودہ مارکیٹوں کو بھی تبدیل کر دیا ہے، جس سے ک،کمپٹیشن کی نوعیت بدل گئی ہے۔ یہ سٹڈی ڈیجیٹل معیشت کی جانب سے پیش کیے گئے مواقع اور چیلنجوں کا کمپٹیشن کے لحاظ سے تجزیہ کرے گی۔
سی سی پی کا پاکستانی مارکیٹ کیلئے ڈیجیٹل کمپیٹیشن بل تجویز کرنے کااعلان
Apr 06, 2024