یوٹیلٹی سٹورز کے 10 ہزار سے زائد ملازمین کو رمضان اعزازیہ جاری کرنے کا فیصلہ 

اسلام آ باد (آئی این پی ) یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کو رمضان اعزازیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے 10ہزار 303 ملازمین کو اعزازیہ دینے کی منظوری ہوئی ہے۔  رمضان اعزازیے کی رقم 19کروڑ 77 لاکھ57 ہزار 700روپے بنتی ہے، اعزازیہ رمضان پیکج پر عمل درآمد کیلئے اضافی ڈیوٹیز کے باعث دیا جا رہا ہے۔   مستقل اور کانٹریکٹ ملازمین کو ایک ابتدائی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز کے  ڈیلی ویجر کو 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن