ٹوبہ ٹیک سنگھ :زہریلی چائے پینے کا واقعہ میں ایک اور بچی زندگی کی بازی ہارگئی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گائوں میں زہریلی چائے پینے کے واقعہ میں ایک اور بچی زندگی کی بازی ہار گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود میں افسوسناک واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جہاں زہریلی چائے پینے سے والدہ اور 5 بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کے بعد والدہ اور بچوں کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈی ایچ کیو ہسپتا ل میں 2 بچوں سمیت 4 افراد دم توڑ گئے تھے جبکہ ماں اور ایک بچی کی حالت تشویشناک تھی، تاہم ہفتے کو بچی دم توڑ گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالی مدیحہ، 17 سالہ ثانیہ، 10 سالہ اقرا اور 7 سالہ علی حسن شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن