غیرملکیوں خصوصا چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمے داری ہے: وفاقی وزیرِ داخلہ

Apr 06, 2024 | 14:04

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے فول پروف اقدامات کی ہدایت کر دی۔محسن نقوی کی زیرِ صدارت چینی شہریوں کے سکیورٹی انتظامات پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی سکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ غیرملکیوں خصوصا چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمے داری ہے، چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا، شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزیدخبریں