فیس بُک پر پاکستان کے ایسے کئی گروپس بنائے گئے ہیں، جہاں پاکستانی صارفین آپس میں دلچسپ تبصرے اور اظہار خیال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔تاہم فیس بُک کی جانب سے معروف پاکستانی گروپ ’سول سسٹرز پاکستان‘ کے گروپ کو بند کر دیا ہے، مقبول فیس بک گروپ میں پاکستان اور بیرون ملک سے صارفین کی بڑی تعداد ممبران تھیں۔2013 میں بنائے گئے اس گروپ میں ممبران کی تعداد 3 لاکھ سے زائد تھی، جہاں خواتین اپنے مختلف مسائل اور معلومات شئیر کرتی تھیں۔اس گروپ میں طلاق، جنسی استحصال، ڈومیسٹک وائلنس سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کی جاتی تھی، جنہیں عام طور پر بتاتے ہوئے حیرت ہوتی ہے۔فیس بُک کی کمیونٹی لیڈر مس احمد کی جانب سے کہنا تھا کہ فیس بُک نے بدھ کے روز گروپ کو ڈیلیٹ کر دیا تھا، اس سے قبل فیس بُک کی جانب سے ایک وارننگ دی گئی تھی۔اس وارننگ ایک پوسٹ کا ذکر کیا گیا تھا، جس میں نامعلوم دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی کو وجہ کے طور پر بتایا گیا تھا۔تاہم مس احمد نے بتایا کہ فیس بُک نے وہ پوسٹ نہیں دکھایا، جس میں خلاف ورزی ہوئی ہے۔ جبکہ یہ گروپ محض پرسنل اسٹوریز اور یا گمنام پوسٹس کو اہمیت دیتا ہے۔جبکہ فیس بُک نے جمعے کے روز گروپ کو بحال کر دیا تھا، جبکہ اس گروپ میں صارفین کو قانونی مشورے، جذباتی سپورٹ، معلوماتی مدد، کسی بھی موضوع پر تجاویز سمیت کئی طرح سے معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ڈیجیٹل رائٹس ریسرچر شمائلہ خان کی جانب سے اے ایف پی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سول سسٹرز پاکستان کی معطلی ان من مانی اور غیر شفاف طریقوں پر بات کرتی ہے۔ جن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کام کرتے ہیں اور ایسے طریقے، جن میں ان پلیٹ فارمز کی کمیونٹی گائیڈ لائنز گلوبل ساؤتھ میں صارفین کے خلاف کام کر سکتی ہیں۔
فیس بُک نے مشہور پاکستانی گروپ ’سول سسٹرز‘ کو بند کیوں کیا تھا؟ وجہ سامنے آگئی
Apr 06, 2024 | 14:10