رمضان پیکج: یوٹیلیٹی اسٹورز نے اپنی سیل کا ہدف 4 ارب بڑھا دیا

یوٹیلیٹی اسٹوریز نے رمضان ریلیف پیکج کے مقررہ کردہ 36 ارب روپے کے سیل ہدف پر نظرثانی کردی۔ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق اسٹورز نے نظرثانی سیل ہدف4 ارب روپے اضافے سے 40 ارب روپے مقرر کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ رمضان پیکج کے تحت سیل اب تک 38 ارب 15کروڑ روپے پر پہنچ گئی ہے جب کہ  پیکج کے اختتام تک سیل کا نظرثانی ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپر 5 مارچ سے جاری رمضان پیکج چاند رات تک جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن