سیاحوں کو لے جانے والی گاڑی پر ہاتھی کے حملے میں خاتون سیاح ہلاک

افریقی ملک زمبیا میں سیاحوں کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ہاتھی کے حملے میں ایک خاتون سیاح ہلاک ہوگئی۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق زمبیا کا کافیو نیشنل پارک دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے جہاں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائلڈرنیس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیتھ ونسنٹ کی جانب سے واقعے کی تفصیلات بتائی گئی کہ کافیو نیشنل پارک آنے والے 6 سیاح گاڑی میں سوار ہوئے، ان کے ساتھ پارک کا ایک نمائندہ بھی تھا جو سیاحوں کو جنگلی حیات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتا ہےانہوں نے بتایا کہ پارک کی سیر کے دوران ایک ہاتھی نے غیر متوقع طور پر حملہ کیا جس سے ایک 79 سالہ امریکی سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ ایک اور خاتون زخمی ہوئی جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر  نے مزید بتایا کہ ہمارے تمام گائیڈز انتہائی تربیت یافتہ اور تجربہ کار ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ حالات ایسے پید اہوگئے کہ وہ گاڑی کو حملے اور نقصان سے بچا نہیں سکا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کافیو نیشنل پارک زمبیا کا سب سے بڑا قومی پارک ہے جو 200 سے زیادہ جانوروں کا گھر ہے، یہ شیر اور چیتے کے ساتھ ساتھ ہرن کی ان نایاب نسلوں کے لیے بھی جانا جاتا ہے جن میں سے اکثر کہیں اور شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن