غزہ میں نسل کشی کے مقدمے میں کولمبیا کی عالمی عدالت میں فریق بننے کی درخواست

بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے مطابق کولمبیا نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسے جنوبی افریقہ کے اس مقدمے میں فریق بننے کرنے کی اجازت دی جائے جس میں اسرائیل پر غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا الزام لگایا گیا ہے۔اپنی درخواست میں کولمبیا نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ "فلسطینی عوام کے تحفظ اور وجود" کو یقینی بنائے۔اقوامِ متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت آئی سی جے ریاستوں کو مداخلت کرنے اور اپنے خیالات دینے کی اجازت دے سکتی ہے۔ کئی ریاستوں نے کہا ہے کہ وہ بھی اس معاملے میں مداخلت کرنے کی کوشش کریں گی لیکن تاحال صرف کولمبیا اور نکاراگوا نے عوامی درخواست دائر کی ہے۔گذشتہ ہفتے آئی سی جے کے ججز نے اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں تک بلا تاخیر بنیادی خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اور مؤثر کارروائی کرے۔جنوری میں آئی سی جے جسے عالمی عدالت بھی کہا جاتا ہے، نے اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ کسی بھی ایسی کارروائی سے باز رہے جو نسل کشی کنونشن کے تحت آ سکتی ہے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی فوج غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی کوئی کارروائی نہ کرے۔R CXTVGV اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا واحد مفاد حماس کو ختم کرنا ہے۔ اسرائیل کے وکلاء نے جنوبی افریقہ کے مقدمے کو نسل کشی کنونشن کا غلط استعمال قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن