ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان 29 روزے ہونگے اور عید سعودی عرب کے ساتھ ہو گی۔
ماہر فلکیات جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عید 10 اپریل بدھ کےروز ہوگی ، عید کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو ہوگی، چاند رات 11 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوگااور8 تاریخ کو سعودی عرب میں 29 واں روزہ ہو گا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی
جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں نیا چاند پیدا ہوتے ہی نظر آجائے گا جبکہ 9 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی کل عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس سال پاکستان میں 29 جبکہ سعودی عرب میں پورے 30 روزے ہونگے، پاکستان اور میڈل ایسٹ میں عید الفطر ایک ہی دن ہو گی ۔