وفاقی وزیرقانون بابراعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف بلدیاتی طرز کی سیاست کررہے ہیں، پنجاب حکومت اشتہاری مہم چلانے کی بجائے دو کروڑ سیلاب زدگان پرخرچ کرے۔

Aug 06, 2010 | 00:02

سفیر یاؤ جنگ
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کا آغازوفاقی حکومت نے کیا، تمام سیاسی جماعتوں کوعوام کی مدد میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے اورخود بھی مدد کرنی چاہیے۔ لانگ مارچ کے بیانات دینے سے ملک کا کوئی بھلا نہیں ہوگا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ چند ایشوزپرجان بوجھ کرپیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائیل کیا جارہا ہے، بلاول بھٹو کی لانچنگ پر کوئی رقم خرچ نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول نے سیاست پاکستان میں کرنی ہے نہ کہ برطانیہ میں، پیپلزپارٹی انہیں چیئرمین منتخب کرچکی ہے۔ صدر آصف زرداری نے عارضی طور پر یہ ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی نے اپنی ریلی کو فلڈ فنڈ ریزنگ میں تبدیل کردیا ہے۔ نواگست سے قومی اسمبلی کااجلاس بھی بلایا جارہا ہے۔
مزیدخبریں