بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہےاوردونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کا فقدان بھی ختم کرنا چاہتا ہے۔

Aug 06, 2010 | 00:21

سفیر یاؤ جنگ
 ایس ایم کرشنا گذشتہ دنوں پاکستان میں ہونے والے پاک بھارت مذاکرات پر لوک سبھا میں بیان دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اوراس مقصد کے لیے حکومت دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے موقع پران کے اورپاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے درمیان جو نوک جھونک ہوئی ہے وہ ماضی کا قصہ بن چکی اوروہ اب اس میں  پڑنا نہیں چاہتے اورنہ وہ ان کے ساتھ  اس پربات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کا مفاد اس میں ہے کہ ان کے درمیان اعتماد کا فقدان ختم ہو اور بات چیت کا سلسلہ جاری رہے۔اس مقصد کے لیے وہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
مزیدخبریں