مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں آٹھ روز سے جاری کرفیو کی وجہ سے نظام زندگی معطل، علاقے میں اشیائے خوردونوش اورادویات کی شدید قلت ہے۔

سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے نو اضلاع میں جمعے کے روز بھی بدستور کرفیو نافذ ہے۔ کرفیو کی وجہ سے مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہورہے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کا گشت جاری ہے جبکہ سڑکوں پر ہو کا عالم ہے۔ آٹھ روز سے جاری کرفیو کی وجہ سے کاروباری مراکز بند ہیں ،اشیائے خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ ادھر پلوامہ میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین پر بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن