لاہورکےمقامی ہوٹل میں برائیڈل میوزیکل شوکا اہتمام کیا گیا۔

برائیڈل شو میں زرق برق کپڑوں میں ملبوس دلہن ماڈلز نے شرکت کی اورخواتین میں میک اپ کے نئے انداز اورمختلف رنگوں کے ملبوسات متعارف کروائے گئے۔ شو میں فلم ہدایتکارسنگیتا نے خصوصی طور پرشرکت کی اورخواتین ماڈلز میں میک اپ کے نئے رجحانات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ کے شعبے سے ہٹ کر بھی خواتین ہر میدان میں ترقی کر رہی ہیں۔ تقریب میں محفلِ موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ خواتین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور دلہنوں کے ملبوسات کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن