مقبوضہ کشمیرمیں سیلاب نے بڑے پیمانے پرتباہی مچادی۔ ہلاک ہونےوالوں کی تعداد ساٹھ تک پہنچ گئی ہے۔

مقبوضہ وادی کے ضلع لداخ میں موسلا دھاربارشوں سے آنے والے سیلاب سے مکانات، ہسپتال، تعلیمی ادارے اور دیگر عمارتیں بُری طرح متاثرہوئی ہیں۔ علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوکررہ گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساٹھ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دو سو افراد زخمی ہیں۔ سیلاب زدہ علاقے میں پھنسے ہزاروں افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا جارہا ہے۔ اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور علاقے کا سری نگر سمیت وادی کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

ای پیپر دی نیشن