پشاور بیورو رپورٹ + ایجنسیاں) پشاور خودکش دھماکے مےں جاں بحق ہونے والے کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ پشاور پولیس لائن مےں ادا کی گئی جس مےں وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک، امیر حیدر ہوتی، صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین، گورنر اویس غنی، سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاﺅ، صوبائی وزیر بشیر بلور، وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ رحمن ملک نے ایف سی کمانڈنٹ صفوت غیور کی شجاعت اور بہادری پر وفاق کی طرف سے انہیں ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی قائدین کی طرف سے صفوت غیور کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ دریں اثناءایف سی چوک پشاور میں ہونیوالے خودکش حملے میں جاں بحق ایف سی کمانڈنٹ صفوت غیور کی ایف آئی آر تھانہ شرقی میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلی گئیں جبکہ صوبہ خیبر پی کے مےں ایک روزہ سوگ منایا گیا اور صوبہ بھر مےں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا، وزیر داخلہ شہید ایف سی کمانڈنٹ صفوت غیور کے گھر گئے اور انکے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے صفوت غیور کے بچوں کیلئے اسلام آباد میں حکومت کی جانب سے پلاٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔