ریاست نبراسکا میں فوجی بیس کے دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع پیون پینیٹا نے کہاکہ امریکہ کو اپنی سلامتی کے لئے القاعدہ پرپاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی خطے میں مسلسل دباؤ برقرار رکھنا ہوگا۔پینیٹا نے کہاکہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے باوجود القاعدہ اب بھی امریکا کیلئے خطرہ ہے۔ مالی خسارے پر بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہاکہ ملک مالی بحران سے دو چار ہے اور پینٹاگان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔