رواں ہفتے کراچی سٹاک ایکسچینج میں میں مندی کا رحجان رہا ،کے ایس سی ہنڈرڈ انڈیکس آٹھ سو پندرہ پوائنٹ گرکرگیارہ ہزارتین سو پچھترپوائنٹ کی سطح پرآگیا

Aug 06, 2011 | 14:16

سفیر یاؤ جنگ
امریکی معیشت کی گرتی شرح نمواوریورپی قرضوں کے بحران نے ایک بارپھرپاکستان سمیت دنیا بھرکی سٹاک مارکیٹوں کو شدید مندی کی لپیٹ میں لیے رکھا رواں ہفتے کراچی سٹاک مارکیٹ میں پانچویں ٹریڈنگ سیشن کے دوران کے ای ایس سی ہنڈرڈ انڈیکس چھہ ماہ کی کم ترین سطح پرآگیا۔ مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر شیئرزکی فروخت کے باعث کے ای ایس سی ہنڈرڈ انڈیکس چھہ اعشاریہ سات فیصد گرکرگیارہ ہزارتین سوپچھترپوائنٹ پربند ہوا۔ اس ہفتے مارکیٹ سرمائے کی مالیت میں دو کھرب تیرہ ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طورپرچھبیس کروڑسترہ لاکھ سے زائد شیئرزکا لین دین ہوا، اوسط یومیہ کاروباری حجم چودہ فیصد اضافے کے ساتھ پانچ کروڑ تیئیس لاکھ شیئرزرہا،جبکہ چھیالیس لاکھ اکسٹھ ہزار ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔
مزیدخبریں