پارٹی قیادت کیخلاف جلسوں، جلوسوں کا ابھی فیصلہ نہیں کیا: صفدر عباسی

لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سےنیٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی کے ناراض کارکنوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے مگر پارٹی قیادت کے خلاف جلسوں، جلوسوں کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو والی پارٹی نہیں رہی۔ ذوالفقار علی بھٹو سیاست کو محلوں سے نکال کر عوام میں لے گئے تھے۔ بینظیر بھٹو ہمیشہ کارکنوں سے ملتی رہیں۔ موجودہ قیادت پارٹی کو سڑکوں اور عوام سے واپس محلات میں لے گئی ہے۔ پارٹی کے اندر آج نظریات کا فقدان ہے۔ پارٹی کو ”ذاتی“ پارٹی بنایا جا رہا ہے۔ اس وقت ضرورت ہے کہ پارٹی کو ایک ادارے کی شکل دے کر مشاورت سے چلایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن