زرداری کی نظر میں آئین یا عدلیہ نہیں ”کرپشن“ سپریم ہے: مسلم لیگ ہم خیال

لاہور( خبر نگار) مسلم لےگ (ہم خےال )کے چےئر مےن حامد ناصر چٹھہ اور صوبائی سےکر ٹری اطلاعات مےاں محمد آصف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی نظر مےں آئےن ‘پارلےمنٹ ےا عدلےہ نہےں” کر پشن سپر ےم“ ہے۔ پےپلزپارٹی اداروں کے درمیان تصادم کی فضا پیدا کر رہی ہے ‘18کروڑ عوام پیپلز پارٹی کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔چوہدری برادارن نے آصف زرداری کے ساتھ اتحاد کر کے سےاسی خودکشی کی ہے اور آئندہ انتخابات مےں انکا ٹکٹ لےنے والا کوئی نہےں ہوگا۔پیپلز پارٹی کے ساڑھے چار سالہ دور اقتدار میں وطن عزیز کو کرپشن،ٹیکس چوری اور خراب طرز حکمرانی کی وجہ سے 8.5ٹریلین روپے کا نقصان اٹھاناپڑا۔ وہ گذشتہ روز پارٹی کے تنظےمی اجلاس سے خطاب اور پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ملک خورشےد احمد اعوان ‘دلشاد احمد‘شاہدسعےد سمےت دےگر بھی موجود تھے ۔ حامد ناصر چٹھہ اور مےاں آصف نے کہا کہ حکومت اور اس کے اتحادی عدالت کے ساتھ بغاوت کا سلسلہ بند کریں۔ اگر آئندہ بھی پارلیمنٹ کوئی متنازعہ قانون سازی کرے گی تو اس کا بھی حشر یہی ہوگا۔پیپلز پارٹی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کےلئے قوم کو نان ایشوز میں الجھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادان کا مسلم لےگ سے کوئی تعلق نہےں وہ اب پےپلزپارٹی کی بی ٹےم بن چکے ہےں اور آصف زرداری کی حکو مت مےں ہونےوالی کر پشن لوٹ مار اور بجلی کی لوڈشےڈ نگ سمےت تمام مسائل مےں برابر کے ذمہ دار ہےں اور آئندہ انتخابات مےں پےپلزپارٹی کے ساتھ ساتھ انکا بھی صفاےا ہو جا ئےگا ۔ موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔حکمرانوں کی کارکردگی قوم کے سامنے ہے۔ملک کو مزےد بحرانوں سے بچانے کےلئے ملک مےں فوری طور پر عام انتخابات کا انعقاد ےقےنی بناےا جا ئے ۔

ای پیپر دی نیشن