ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،آج شام ژوب قلات،سبی،ملتان،ڈی آئی خان،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اورگرم رہنے کی توقع ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، سبی ، گوجرانوالا، بہاولپور، لاڑکانہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سبی میں ستاون ملی میٹرریکارڈ کی گئی جبکہ کاکول تئیس، گوپس انیس، بہاولنگراٹھارہ، بونجی ، مالم جبہ میں پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔