فلڈ فوکاسٹنگ ڈوژن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ستترہزارپانچ سو چالیس کیوسک، خانکی کے مقام پر باسٹھ ہزار ایک سو پینسٹھ کیوسک، قادر آباد کے مقام پر پچاسی ہزار نو سو چوبیس کیوسک اور تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ انتالیس ہزار سات سو پینسٹھ کیوسک ہے،فلڈوراننگ سیل پشاورکے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پرپانی کا بہاؤسینتیس ہزارآٹھ سوتیس کیوسک اورنوشہرہ کے مقام پرپانی کابہاؤستاون ہزارچھ سوکیوسک ہے ان دونوں مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیاجارہاہے ۔ دریائے پنچکوڑہ میں دیرکے مقام پرپانی کااخراج سولہ ہزارآٹھ سوپندرہ کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ صوبے کے بشتردریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ ادھربارشوں کے باعث ڈیمز میں پانی سطح میں اضافہ دیکھا جارہاہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزارچارسواٹھاسی فٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد دولاکھ اکیاسی ہزارایک سو کیوسک اوراخراج ایک لاکھ چالیس ہزارکیوسک ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزارایک سوتریسٹھ فٹ ریکارڈ ہوئی، ڈیم میں پانی کی آمد اکتیس ہزار چھ سو ستانوے کیوسک اوراخراج بارہ ہزارکیوسک ہے