پشاورہائیکورٹ نے نواب اکبربگٹی قتل کیس میں سابق وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ کی درخواست ضمانت تیس اگست تک منظورکرلی۔

پشاورہائیکورٹ کے جسٹس شاہ جہاں اخوندزادہ کی عدالت نے سابق وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤکی ضمانت منظورکی ہے۔ سبی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد آفتاب احمد شیرپاؤنے پشاورہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست جمع کرائی تھی،جسے تیس اگست تک منظورکرلیا گیا ہے، واضح رہے کہ آفتاب احمد شیرپاؤبیس اگست کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔ نواب اکبربگٹی کے بیٹے اوردیگررشتہ داروں نےمقدمے میں سابق صدرپرویزمشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز،بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام محمد یوسف، سابق گورنراویس احمد غنی اورسابق وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ کونامزد کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن