خانےوال( نامہ نگار+خبر نگار )ڈسٹرکٹ کوارڈی نےشن آفےسر محمد عثمان معظم نے کہا ہے کہ پولےو کے خاتمے کی مہم کو کامےاب بنانے کے لئے ہرشخص سنجےدگی کا مظاہرہ کرے ۔تےن روزہ انسداد پولےو مہم کے دوران 100 ہدف کا حصول ہر صورت ےقےنی بناےا جائے پولےو کے حوالے سے لوگوں مےں آگاہی بھی پےدا کی جائے۔انہوں نے ان خےالات کا اظہار 19 سے 21 اگست تک ہونے والی انسداد پولےو مہم کے انتظامات کا جائزہ لےنے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کےا۔اجلاس مےں اے ڈی سی فخر الاسلام ڈوگر،ڈی او سی محبوب احمد،اسسٹنٹ کمشنرزمہر خالد،راﺅ امتےاز،شےراز منظور،ای ڈی او ہےلتھ ڈاکٹر ناصر دلشاد، ای ڈی او تعلےم شوکت شےروا نی و دےگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس مےں ای ڈی او ہےلتھ ڈاکٹر ناصر دلشاد نے بتاےا کہ ضلع بھر مےں 4لاکھ 40 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائےں گے۔