لاہور (پ ر) عالمی تحریک عظمت مصطفی کا اجلاس چیئرمین سید اویس شاہ زنجانی کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر خطاب میں اویس شاہ نے کہا کہ دکھی دلوں کو سکون پہنچانا اور بے سہاروں کو سہارا دینا افضل ترین عبادت ہے۔ سیکرٹری اطلاعات شہلا اویس زنجانی نے قرارداد پیش کی کہ معاشرے کی اصلاح کیلئے حکومت بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام پر جناح فورس تشکیل دے جس سے ایماندار اور باصلاحیت ریٹائر فوجی اور پولیس افسران کی خدمات سے استفادہ کیا جائے۔ اس فورس کے قیام سے مسائل اور جھگڑے مقامی سطح پر ختم ہونگے۔ اجلاس میں تحریکی عہدیداروں حاجی محمد انیس ملک‘ عتیفہ انیس ملک‘ شمائلہ علی جیلانی‘ سعدیہ عامر زیدی‘ عنایت الرحمن ملک‘ عائشہ عاصم زیدی نے شرکت کی۔
معاشرتی بُرائیوں کے خلاف جناح فورس تشکیل دی جائے: عالمی تحریک عظمت مصطفی
Aug 06, 2013