بلدیاتی الیکشن کے بغیر ناظم لگانے کا کوئی فائدہ نہیں: رحمن ملک

 کراچی(این این آئی)سابق وفاقی وزیرداخلہ اورپیپلزپارٹی اوورسیزکے سینئر نائب صدر رحمن ملک نے کہا ہے کہ اس وقت ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔پیرکوکراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالرحمن ملک نے کہاکہ ایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہوجائے تو اس سے اچھی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ ملک کے مسائل تنہا کوئی بھی جماعت حل نہیں کرسکتی، سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ مصطفی کمال کے ناظم بنانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ ایسا کوئی قانون موجود نہیں کہ بلدیاتی انتخابات کے بغیر کسی کو ناظم لگا دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...