طاہر القادری کو ”نوازی“ تومل جائیں گے ایک کروڑ ”نمازی“ نہیں: حافظ حسین

اوکاڑہ (آئی این پی)جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی راہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پروفیسر طاہر القادری کو 18 کروڑ عوام میں سے ایک کروڑ ”نمازیوں “ کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی اور عمران خان ملکر بھی طاہر القادری کی پسندکے نمازی مہیا نہیں کر سکتے‘نواز کے دور میں ”نوازی“ تو مل جائیں گے قادری کے من پسند ”نمازی“ملنا مشکل ہے ‘ممنون حسین کے کراچی کے ایوان صدر میں پانی آگیا، اللہ خیر کرے کہیں اسلام آباد والے ایوان صدر میں ”ضمنی طوفان“نہ آجائے۔ مفتی منیب الرحمن پشاور میں بیٹھ کر عید کا چاند دیکھیں تو عید الفطر متفقہ ہوگی۔ وہ پیر کو اوکاڑہ پریس کلب کے ارکان سے ٹیلیفونک بات چیت کررہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن