ڈی آئی خان جیل توڑنے کے بعد دہشت گرد قبائلی علاقوں میں روپوش ہوگئے: سراج الحق

اوکاڑہ (آئی این پی) خیبر پی کے کے سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جیل توڑنے کے بعد دہشتگرد قبائلی علاقوں میں روپوش ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے صوبائی حکومت انکا پتہ نہیں چلا سکی۔ عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کے مابین صلح کی ضرورت ہے ۔وفاقی حکومت سکیورٹی کے حوالے سے اے پی سی کا اعلان کر کے ٹھنڈی پڑ گئی۔ وہ پیر کو اوکاڑہ پریس کلب میں ٹیلیفونک پریس کانفرنس کررہے تھے ۔سراج الحق نے کہا کہ اگرچہ آزادی ¿رائے سیاستدانوں سمیت ہر شخص کا بنیادی حق ہے تاہم ہر چیز کا حدوداربعہ متعین ہونا چاہئے ،تحریک انصاف ہو یا جے یو آئی ف دونوں جماعتوں کے ذمہ داروں کو بات کرتے وقت ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا چاہئے۔ جمہوریت میں ہر شخص کو آزادی ہے کہ وہ اپنی حکومت بنانے کیلئے جدوجہد کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...