امرےکہ نے آئی فون اور آئی پیڈ کے کچھ ماڈلز کی فروخت پر عدالتی پابندی کو ویٹو کر دیا

Aug 06, 2013

بےت المقدس(ثناءنیوز) امریکی انتظامیہ نے کمپنی ایپل کی طرف سے بنائے جانے والے آئی فون اور آئی پیڈ کے کچھ ماڈلز کی فروخت پر عدالتی پابندی کو ویٹو کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ عدالت نے جنوبی کوریا کی کمپنی سیمسنگ کی اپیل پر پابندی عائد کر دی تھی۔ امریکہ کے تجارتی نمائندے مائیکل فرومن کے مطابق اس عدالتی فیصلے کو عملی شکل دی گئی تو پیٹنٹ رکھنے والوں کو مختلف کمپنیوں پر دباﺅ ڈالنے کا موقع ملا جو قطعی نامناسب ہے۔کمپنی سیمسنگ نے بیان دیا ہے کہ سیمسنگ اوباما انتظامیہ کے اس فیصلے پر مایوس ہے۔

مزیدخبریں