لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن نصراللہ مغل نے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بیان پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بعد صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان انڈسٹریز تباہ کرنے کے مترادف ہے گیس پاکستان کے قدرتی وسائل سے حاصل ہورہی ہے اس لیے اس کا مہنگا کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ پٹرولیم مصنوعات ، بجلی، گیس مہنگی کرنے سے انڈسٹریز کی پیداواری لاگت بڑھے گی جس کا اثر عوام پر پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
”گیس کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان انڈسٹری کو تباہ کرنے کے مترادف ہے“
Aug 06, 2013