لاہور(کامرس رپورٹر) الائیڈ بینک لمیٹڈ نے لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں (لبارڈ) کی معذور افراد کے لیے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ایک ملین روپے کا عطیہ دیا ہے تاکہ یہ معذور افراد کی خدمت کا دائرہ کار مزید وسیع کرسکے۔ عطیہ کا یہ چیک الائیڈ بینک کے کمرشل اینڈ ریٹیل بینکنگ کے گروپ چیف خواجہ محمد الماس نے لبارڈ کے صدر اور ایم این اے محمد پرویز ملک کے حوالے کیا۔ گروپ ہیڈ بزنس طاہر یعقوب بھٹی، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق افتخار، لبارڈ کے جنرل سیکریٹری محمد سعید خان، سیکریٹری اطلاعات احمر ملک، عباس خان ،لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن ناصر سعید اور لبارڈ گورننگ باڈی کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔