2خودکشیاں: ہری پور میں عید کیلئے کپڑے نہ لیکر دینے پر 2 خواتین نے زہر کھا لیا، ایک دم توڑ گئی

 ہری پور+فیصل آباد(ثناءنیوز+نمائندہ خصوصی) ہری پور میں 2خواتین نے زہر کھا لیا، ایک جاں بحق دوسری کی حالت تشویشناک ہے، فیصل آباد میں بے روزگاری پر نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا، 6 خواتین سمیت 10 افراد کا اقدام خودکشی۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور میں عےد کے لےے کپڑے نہ لے کر دےنے پر دوخواتےن نے زہر کھالیا اےک جاں بحق، دوسری کو شدےد تشوےش ناک حالت مےں اےوب مےڈےکل ہسپتال رےفر کر دےا گےا۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے، گھر مےں کہرام مچ گےا۔ نواحی علاقے ڈھےنڈہ مےں پانچ بجے کے قرےب جواں سالہ مامی اور بھانجی نے والدہ کی جانب سے عےد کے لےے کپڑے نہ لے کر دےنے پر طےش مےں آکر خود کو کمرے مےں بند کر دےا اور گھر مےں موجود چوہے مار گولےاں کھا لےں جس کو طبی امداد کے لےے وےمن اےنڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کےا گےا جہاں ڈاکٹروں نے 24 سالہ عدےلہ کی موت کی تصدےق کر دی اور بھانجی لارےب گولےوں کی زےادہ مقدار کھانے مےں ہری پور ہسپتال سے اےوب مےڈےکل کمپلےکس اےبٹ آباد رےفر کر دےا گےا ہے۔ بھانجی لارےب کی حالت شدےد تشوےش ناک ہے۔ اہل علاقہ کی خواتےن بڑی تعداد مےں دونوں کے گھر جمع ہو گئی اور چےخ وپکار سے علاقہ کی فضا سوگوار ہے۔ فیصل آباد کے علاقے 223/ ر۔ب کا کلیم اللہ روزگار کی تلاش میں مارا مارا پھرتا تھا۔ گزشتہ رات دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ علاوہ ازیں پیپلزکالونی کے بابر چوک کی 16سالہ زینب، 215/ ر۔ب ککوآنہ کی 17 سالہ اقرار، نشاط آباد گلی نمبر4 کی رہائشی 17 سالہ مریم، 8/ ج۔ب کی 26 سالہ ساجدہ، کوثر آباد کی 50 سالہ ناہید، باوا چک علی ٹا¶ن 28 سالہ روبینہ نے گھریلو جھگڑوں کی بناءپر زہریلی گولیاں اور تیزاب پی کر خودکشی کی کوشش کی جبکہ جمیل ٹا¶ن غلام آباد کی 28 سالہ محمد سلیم نے بھائی سے جھگڑ کر 8/ ج۔ب کے عدنان نے بیروزگاری سے تنگ آ کر خواب آور گولیاں۔ غلام محمد آباد کے عامر مسیح اور خان ماڈل کالونی کے رہائشی زاہد نے تیزاب پی کر موت کو گلے لگانے کی کوشش کی۔ ریسکیو 1122 نے تمام افراد کو سول و الائیڈ ہسپتال منتقلکر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...