باجوڑ ایجنسی: ماموند قبائل کا گرینڈ جرگہ، حکومت کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان

Aug 06, 2013

 باجوڑ ایجنسی (آئی این پی) باجوڑ ایجنسی کے ماموند قبائل کا گرےنڈ جر گہ، ماموند قبائل نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے اور اپنے علاقوں میں امن کمیٹی فعال کرنے اور سرحدی علاقوں میں گشت موثر بنانے اور علاقے میں کسی عسکر ےت پسند کو پناہ نہ دےنے کا اعلان کیا ہے ۔ پناہ دےنے والوں کے مکان نذر اتش علاقہ بدر اور جر مانہ کیا جائےگا اور ان کے خلاف ماموند قبائل کے قبائلی رواےات کے تحت سخت کارروائی کی جائےنگی۔ پیر کو یہ اعلان ماموند قبائل کے مختلف قبیلوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور زعماءنے پیر کے روز صدر مقام خار میں ایک گرینڈ جرگہ میں کیا ۔ جر گے میں پولیٹکل ایجنٹ سےد عبد الجبار شاہ، کمانڈنٹ باجوڑ سکاﺅٹس کرنل جنجوعہ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ سہیل خان، پولیٹکل تحصیلدار عبد الحسےب اورعمر سےد بھی موجود تھے۔ جرگہ سے خطا ب کرتے ہوئے باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ سےد عبد الجبارشاہ اور کمانڈ نٹ باجوڑ سکاﺅٹس کرنل جنجوعہ نے کہاکہ ماموند قبائل نے اپنے علاقے میں حکومتی عملدآری اور امن کی بحالی کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ انتہائی قابل تحسین ہے۔ ماموند قبائل نے سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ ملکر عسکریت پسندوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوکر اپنے علاقہ کو دہشت گردوں سے صاف کرنے اور علاقہ میں حکومتی عملدآری کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ اُ نہوں نے کہاکہ پو لیٹیکل انتظامےہ کو ماموند قبائل کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری پر فخرہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ سید عبدالجبار شاہ اور کرنل جنجوعہ نے کہاکہ ایجنسی میں عوامی املاک کی حفاظت انتظامیہ اور عوام کا مشترکہ ذمہ داری ہے اور قبائلی عمائدین سرکاری اور عوامی املاک کے حفاظت یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھ کر ایجنسی میں تخریب کاروں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیں۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین ۔ ملک عبد العزےز۔ ملک منجفار ۔ ملک دفتر خان ۔ ملک حبےب اور دےگر قبائلی عمائد ےن نے ایجنسی میں حکومتی عملداری برقرار رکھنے اور عوامی املاک کی حفاظت کے لیے انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کا اعلان کیا ۔

مزیدخبریں