معروف دانشور اورپروگرام ”کسوٹی“ کے میزبان قریش پور انتقال کرگئے

کراچی (کلچرل رپورٹر) معروف ٹی وی اینکر اور دانشور قریش پور طویل علالت کے بعد پیر کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق قریش پور طویل عرصے سے علیل اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ پیر کو طبیعت زیادہ خراب ہو گئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ واضح رہے کہ قریش پور پاکستان ٹیلی ویژن سے ایک طویل عرصے تک وابستہ رہے اور پی ٹی وی کے لئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ قریش پور مشہور ناول نگار اور کالم نگار بھی تھے۔ قریش پور نے 1970ءکی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور پروگرام کسوٹی سے مقبولیت حاصل کی۔ کسوٹی میں قریش پور کے ساتھ غازی صلاح الدین اور عبید اللہ بیگ جیسے بڑے نام بھی موجود تھے۔ کسوٹی کا شمار پی ٹی وی کے بہترین معلوماتی پروگراموں میں کیا جاتا تھا، اس کے بعد اسے مختلف نجی چینلز پر بھی پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس جون میں کسوٹی پروگرام کے ایک اور میزبان عبید اللہ بیگ بھی کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے معروف ٹی وی کمپیئر اور دانشور قریش پورکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا قریش پور نے ٹی وی کمپیئرنگ کو منفرد اسلوب دیا، ان کی میڈیا اور ادب کے شعبوں میں خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...