اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میںسندھ میں سرکاری ملازمین کی ”آﺅٹ آف ٹرن پروموشن کیس “سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالہ سے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سمیت 8اعلیٰ افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست گزار سید محمود اختر نقوی نے چیف سیکرٹری اعجاز چوہدری ،سابق چیف سیکرٹری سندھ راجہ محمد عباس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ وسیم احمد ، سابق سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اقبال دورانی اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ کوئی بھی شخص آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ اپنے فیصلہ میں آﺅٹ آف ٹرن پروموشن کو غیر آئین و غیر اسلامی قرار دے چکا ہے لیکن مذکورہ افسران اس حکم کی پامالی کر رہے ہیں۔