جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ ورلڈ چیمپئن شپ میں 100 میٹر ریس جیتنے کیلئے پُرعزم

Aug 06, 2013

ماسکو (سپورٹس ڈیسک) جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے روس میں ہونیوالی ورلڈ چیمپئن شپ میں 100 میٹر ریس جیت لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائٹل کو دوبارہ حاصل کرنا ان کیلئے بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ 26 سالہ ایتھلیٹ نے 2009ءمیں یہ ٹائٹل جیتا تھا تاہم 2011ءمیں غلط سٹارٹ کی وجہ سے آ¶ٹ ہو گئے تھے جس کی وجہ سے پویاں بولٹ نے یہ ٹائٹل جیت لیا تھا۔ اس وقت بہت اچھی حالت میں ہوں اور فٹنس بھی ٹھیک ہے۔ سخت ٹریننگ کر رہا ہوں، ماسکو میں زبردست مقابلہ ہو گا۔ 

مزیدخبریں