دنیا کا نمبر ون ٹینس کھلاڑی بننا چاہتا ہوں : نوفل کلیم

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے ابھرتے ہوئے ٹینس سٹار کھلاڑی سید نوفل کلیم انڈر 14 میں ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ میں بدستور نمبر کی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ انڈر 14 ایشین چیمپئن نوفل کلیم اے ٹی ایف کی جانب سے 29 جولائی کو جاری ہونے والی ٹینس رینکنگ میں 1365 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ نوفل کلیم انڈر 14 میں پاکستان کے پہلے ٹینس سٹار کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایشین چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔ انہوں نے 8 ٹورنامنٹس میں حصہ لیا جن میں سے اے ٹی ایف کے سنگلز کے دو ٹائٹل اپنے نام کئے جبکہ تین ٹورنامنٹس میں رنراپ رہے۔ تین ڈبلز مقابلوں میں انہوں نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نوفل کلیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے مستقبل میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والے جونیئر ٹینس ٹورنامنٹس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے جو اردن، جنوبی افریقہ، کویت، بحرین اور کولمبو میں کھیلے جانے ہیں۔ نوفل کلیم نے کوچ عمران شوکت کی زیرنگرانی جونیئر انٹرنیشنل مقابلوں کی بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ نوفل کلیم کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی بننا چاہتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...