مانچسٹر ٹیسٹ : بارش نے آسٹریلوی امیدوں پر پانی پھیر دیا

Aug 06, 2013

 مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) اولڈ ٹریفورڈ میں جاری انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ آخری روز آسٹریلیا نے دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی اور انگلینڈ کو جیتنے کیلئے 332 رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں کپتان مائیکل کلارک 30 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ وکٹ کیپر ہیڈن 8، مچلسٹارک 11 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ جیمز اینڈرسن، ٹم بریسنن نے دو، دو جبکہ براڈ اور سوان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے 332 رنز کے تعاقب میں 37 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں تو بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بارش نہ رُکنے پر امپائرز نے کھیل نہ ہونے کا اعلان کر دیا جس سے آسٹریلیا کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں کپتان ایلسٹر کک صفر، جوناتھن ٹروٹ 11، کیون پیٹرسن 8 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ جوروٹ 13 اور آئن بیل 4 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ ہیرس نے دو جبکہ پیٹر سڈل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 7وکٹوں پر 527 اور انگلینڈ نے 368 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 9اگست کو کھیلا جائیگا۔ انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے جس کی وجہ سے ایشز ٹرافی اس کے پاس ہی رہے گی ۔

مزیدخبریں