بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ کریگی، وہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کے خلاف تین ایک رزوہ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارت نے اپنے دورے کے حوالے سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئر مین کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے بتایا کہ بھارت نے شیڈول کے مطابق رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم ناگزیر وجوہات کی بناءپر وہ رواں سال پاکستان کا دورہ نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بلائنڈ ٹیم کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کو دو ہفتے قبل لیٹر لکھا تھا کہ بھارت 31 اگست تک بتائے کہ وہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے یا نہیں۔ بھارت کو بذریعہ لیٹر آگاہ کردیا تھا کہ اگر وہ پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا تو آئندہ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی بھارت کے دورے پر نہیں جائے گی۔ بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل نے دورہ پاکستان کے لئے اپنے دورے کو حتمی شکل دیکر باضابطہ طور پر اعلان کردیا اور وہ اگلے سال فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے بھارت اپنے دورہ کے دوران پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سید سلطان شاہ نے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند اقدام ہے اس سے دونوں ممالک کے ساتھ کھیلوں کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایونٹ کی تیاری کے لئے بھرپور محنت کرے گا اور بھارت کے خلاف مستند اور مضبوط ٹیم کو میدان میں اتارے گی۔ پاکستان بھارت سیریز کے میچز لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ چیئر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق بھارتی ٹیم کو دورے پر راضی کرنا بڑا کارنامہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...