اوٹاوا (اے پی پی) آئی سی سی انٹرنیشنل کپ 2011-13، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ کرکٹ میچ ڈرا ہوگیا۔ متحدہ عرب امارات کے کپتان خرم خان نے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ چار روزہ میچ کے چوتھے اور آخری روز کینیڈا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 369 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، نتیش کمار اور دیمودر دیسرتھ نے سنچریاں سکور کیں۔ متحدہ عرب امارات نے آخری روز کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ خرم خان نے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جیرمی گورڈن کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے پہلی اننگز میں 116 رنز بنائے تھے، کینیڈا کو پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنے پر 13 پوائنٹس دیئے گئے۔